میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پانی کی قلت،بے لگام ٹینکر مافیا نے قیمت کو آسمان پر پہنچا دیا

پانی کی قلت،بے لگام ٹینکر مافیا نے قیمت کو آسمان پر پہنچا دیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی، بے لگام ٹینکر مافیا نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے قیمت کو آسمان پر پہنچا دیا، ٹینکر سات سے آٹھ ہزار میں فروخت ہونے لگا۔تفصیلات کے مطابق شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جس کے باعث مکین مہنگے داموں ٹینکر خریدنے پر مجبور ہیں، نارتھ کراچی کے 11اے، 11بی، سیکٹر8اور سیکٹر 9میں پانی کا بحران کے باعث شہری رل گئے۔علاقہ مکینوں نے بتایاکہ ٹینکر مافیا سات سے آٹھ ہزار روپے میں ٹینکر فروخت کر رہے ہیں جو کہ سراسر ظلم کے مترادف ہے۔نارتھ کراچی کے رہائشیوں نے بتایا کہ پچھلے 2ماہ سے پانی نہیں دیا گیا جب کہ واٹر بورڈ کی جانب سے پانی کا بل باقاعدگی سے موصول ہورہا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں