میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بن احسان بلڈرز کے غیرقانونی منصوبوں کیخلاف ادارے کارروائی سے گریزاں

بن احسان بلڈرز کے غیرقانونی منصوبوں کیخلاف ادارے کارروائی سے گریزاں

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے غیرقانونی منصوبوں کے خلاف ادارے کارروائی سے گریزاں، فہد احسان کا جعلی تشہیری مہم کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری، ایم نائن موٹروے پر بن احسان گرین سٹی اور فیز ون نامی غیرقانونی ہائوسنگ اسکیم کی تشہیر و بکنگ جاری، ایس بی سی اے اور ایس ڈی اے کے جعلی این او سیز کے ذریعے لوگوں کو دھوکا۔ تفصیلات کے مطابق بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے غیرقانونی منصوبوں کے خلاف ادارے کارروائی سے گریزاں ہیں ،ذرائع کے مطابق سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے متعلقہ علاقے کے افسران ماہانہ لاکھوں روپے منتھلی کے عوض بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے ایم نائن موٹروے پر غیرقانونی رہائشی منصوبوں کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہیں ،بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کی جانب سے ایم نائن موٹروے پر ن احسان گرین سٹی اور فیز ون نامی رہائشی اسکیموں کی غیرقانونی تشہیر و بکنگ جاری ہے اور مذکورہ دونوں منصوبوں کی ابتدائی این او سیز 10اور11ایکڑ پر سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی سی لی گئی، لیکن تشہیری مہم اور بکنگ آفس میں پراجیکٹ کو سینکڑوں ایکڑ پر مشتمل دکھا کر لوگوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے، ذرائع کے مطابق ایس بی سی اے اور ایس ڈی اے کی جعلی این او سیز کے ذریعے لوگوں کو دھوکا دینے کا سلسلہ جاری ہے، بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے مالک فہد احسان نے غیرقانونی رہائشی منصوبوں کے ذریعے لوگوں سے اربوں روپے لوٹ لیے ہیں، تاہم ابھی تک اس کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں