میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی معاشی انتظامی بحران کا شکار

سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی معاشی انتظامی بحران کا شکار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی)سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی معاشی انتظامی بحران کا شکار، ملازمین دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم، ڈائریکٹر جنرل کی کرسی پر سعید صالح جمانی او پی ایس بنیاد پر براجمان، تمام معاملات فرنٹ مین اسسٹنٹ ڈائریکٹر عامر پٹھان کے حوالے، غیرقانونی اسکیموں سے ماہانہ لاکھوں روپے کی منتھلی وصولی کا سلسلہ جاری۔ سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی معاشی و انتظامی بحران کا شکار ہوگئی ہے، غیرقانونی ہائوسنگ اسکیموں سے ماہانہ منتھلی لینے اور سرکاری فیس جمع نہ کروانے کے باعث ادارے میں معاشی بحران نے جڑ پکڑ لی ہے اور ساڑھے 4 سو سے زیادہ ملازمین دو ماہ سے تنخواہ سے محروم ہیں، دوسری جانب سندھ حکومت نے قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑاتے ہوئے گریڈ19کے سیکریٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ سعید صالح جمانی کو او پی ایس بنیاد پر گریڈ20کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے کا اضافی چارج دے دیا ہے جس پر وہ6ماہ سے براجمان ہے۔ ڈائریکٹر جنرل نے کرپشن، غیرقانونی ترقی سمیت آفس کا ریکارڈ چوری کرنے کے سنگین الزامات میں نامزد اسسٹنٹ ڈائریکٹر عامر پٹھان کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماسٹر پلان سمیت ڈپٹی ڈائریکٹر ماسٹر پلان کا اضافی عہدہ دیکر فرنٹ مین مقرر کردیا ہے، عامر پٹھان نے نجی افراد پر مشتمل ٹیم کے ذریعے ضلع جامشورو اور ایم نائن موٹروے پر موجود ہائوسنگ اسکیموں سے ماہانہ لاکھوں روپے کی منتھلی وصول کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعید صالح جمانی اور عامر پٹھان کی سرپرستی میں غیرقانونی اور جعلی رہائشی ہائوسنگ اسکیموں کا جال بچھا دیا گیا ہے جس کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں