میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ اسمبلی، نئے اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کیلئے ڈیڈ لاک برقرار

سندھ اسمبلی، نئے اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کیلئے ڈیڈ لاک برقرار

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی (رپورٹر صابر علی) سندھ اسمبلی میں نئے اپوزیشن لیڈر کا انتخاب نہ ہوسکا وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے اپوزیشن لیڈر کو اسمبلی آنے اور نگراں وزیراعلی کی نامزدگی پر مشاورت کے لئے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کو اسمبلی آنے پر گرفتار نہ کرنے کی یقین دہانی کرادی واضح رہے کہ اس سے قبل ایم کیو ایم پاکستان اور جی ڈی اے نے اپنا اپنا اپوزیشن لیڈر لانے کی کوششیں کی تھیں تاہم دونوں کے پاس اپوزیشن لیڈر لانے کے لئے مطلوبہ ووٹ نہیں ہیں وزیراعلی سندھ نے اس حوالے سے ویڈیو لنک کے ذریعے مشاورت کے عمل کو مسترد کردیا وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ نامعلوم مقام پر بیٹھ کر بیانات دے رہے ہیں وہ اسمبلی میں آئیں تو انہیں گرفتار نہ کرنے کی اسپیکر ضمانت دے سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی خود قید ہیں اس کے باوجود اسمبلی کا اجلاس چلانے آتے ہیں وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر اسمبلی آ کر اپنا آئینی کردار ادا کریں دوسری جانب حلیم عادل شیخ کے نامعلوم مقام پر ہونے سے متعلق بیان پر سیاسی حلقوں میں حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے جس چیف ایگزیکٹوکو اپنے اسمبلی کے ارکان کے نامعلوم ہونے معلوم نہ ہو کیا اسے وزیراعلی کے منصب پر رہنا چاہئے وزیراعلی سندھ نے کہا کہ اگر حلیم عادل شیخ کو گرفتاری کا ڈر ہے تو اس کے لئے عدالتیں موجود ہیں وہ عدالت سے رجوع کرسکتے ہیں ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اپنہ روپوشی ختم کر کے کسی وقت بھی اسمبلی اجلاس میں آسکتے ہیں یا وزیراعلی سے مشاورت کے لئے رابطہ کرسکتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں