میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امپورٹرز کو ڈالرزکی فراہمی میں تعطل، پورٹس پر درآمدی مال کے ڈھیر لگ گئے

امپورٹرز کو ڈالرزکی فراہمی میں تعطل، پورٹس پر درآمدی مال کے ڈھیر لگ گئے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

اسٹیٹ بینک کی جانب سے واضح ہدایات کے باوجود درآمدی مال کلئیر کرنے کے لیے بینکس امپورٹرز کو ڈالر فراہم نہیں کررہے۔ جس کی وجہ سے پورٹس پر مال کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔ کرنسی ڈیلرز نے روپے پر دباو جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کردیا اسٹیٹ بینک نے درآمدات پر اعلانیہ طور پر تو پابندی ختم کردی مگر عملی طور پر اب تک امپورٹرز کو ڈالر فراہم نہیں کیے جارہے۔ کراچی چیمبر کے نائب صدر حارث اگر کا شکوہ ہیکہ اسٹیٹ بینک کو کئی بارنشاندہی کی جاچکی ہے مگر کوئی کارروائی عمل نہیں آئی درآمد کنندگان کی جانب سے بڑھتی طلب اور رواں سال قرضوں کی بڑی ادائیگیوں کی وجہ سے کرنسی ڈیلرز کو بھی روپیکی قدر میں بہت زیادہ اضافے کی امید نہیں ہے۔کرنسی ڈیلرز نے روپے پر دباو برقرار رہنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ بینکس کی جانب سے ڈالر کی سپلائی میں تعطل سے خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اگلے چند ماہ میں ڈالر دوبارہ تین سو روپے کی حد کو عبور کرسکتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں