کشمور میں ڈاکٹر سمیت 40 سے زائد افراد تاوان کیلئے اغوا
شیئر کریں
صوبہ سندھ کے ضلع کشمور میں ڈاکٹر سمیت چالیس سے زائد افراد تاوان کے لیے اغوا کرلیے گئے۔تفصیلات کے مطابق کشمور میں امن وامان کی صورتحال بگڑ رہی ہے ، اب تک 40 سے زائد افراد اغوا کرلیا گیا ہے جبکہ گزشتہ شب ڈاکٹر کو موٹرسائیکل اغوا کار اٹھا کر لے گئے۔کشمور کے علاقے گڈو تھانے کی حدود گڈو مین بازار سے نامعلوم موٹرسائیکل سوار مسلح ڈاکو اسلحے کے زور پر واپڈا ہسپتال گڈو کے ایم ایس ڈاکٹر منیر احمد نائچ کو ان کے پرائیویٹ کلینک سے تشددکرتے ہوئے فائرنگ کرتے ہوئے اغوا کرکے لے گئے۔عینی شاہد صابر ملک کا کہنا ہے کہ دو موٹرسائیکلوں پر 4افراد آئے دو باہر رک گئے دو ڈاکٹر کے پاس گئے، ڈاکٹر کے فون چھین کر ڈاکٹر پر تشدد کرتے ہوئے گلے رومال ڈال کر گھسیٹتے ہوئے باہر لے گئے، ہمارے فون بھی چھین کرلے گئے، باہر جاکر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے ہیں۔شہریوں کا گڈو روڈ بلاک کرکے دہرنا جاری ہے ، ورثا کا کہنا آئے دن ڈاکو کسی نہ کسی کو اٹھا کر لے جاتے ہیں کوئی قانون نہیں، اغوا کیے گئے افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کردیا۔شہریوں نے ایس ایس پی کشمور سے مطالبہ کیا کہ کشمور ضلع بھر کے امن کو بحال کیا جائے اور ڈاکٹر سمیت تمام مغویوں کے فوری بازیاب کروایا جائے۔