کراچی میں بجلی کابحران جاری ، کئی علاقے 36 گھنٹے سے اندھیرے کاشکار
شیئر کریں
کراچی میں بارش رکنے کے بعد بجلی کا شدید بحران جاری ہے، مختلف علاقوں میں 20 تا 36 گھنٹے سے بجلی تاحال غائب ہے۔ڈیفنس فیز 4، گلستانِ جوہر، محمود آباد، شاہراہِ لیاقت، کورنگی، کلفٹن بلاک 5، ڈی ایچ اے خیابانِ بادبان، سندھی مسلم سوسائٹی کے علاقے بارش کے بعد بدترین لوڈشیڈنگ سے متاثر ہیں۔معروف عالم دین علامہ کوکب نوارانی اوکاڑی کے مطابق سندھی مسلم سوسائٹی بلاک بی میں عیدالاضحی کے دوسرے دن سے اب تک 24گھنٹوں سے بجلی نہیں ہے۔دوسری جانب کورنگی کے رہائشیوں کو بھی گزشتہ دن 16 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کا سامنا رہا۔اسی طرح ڈی ایچ اے خیابان بادبان میں بھی 36 گھنٹوں سے بجلی کی فراہمی معطل ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق ڈی ایچ اے خیابانِ بادبان سے تاحال برساتی پانی کی نکاسی بھی نہیں کی جا سکی ہے۔دوسری جانب کے الیکٹرک انتظامیہ کاکہناہے کہ بارش کاپانی جمع ہونے کے باعث کئی علاقوں کی بجلی بند کی ہے ،صورتحال بہترہوتے ہیں لائنیں کھول دی جائیں گی۔