میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دو دنوں میں شہر میں 400 ،ملی میٹر بارشیں ہوئیں، 95 فی صد علاقوں میں پانی نکال دیا ہے، شرجیل میمن

دو دنوں میں شہر میں 400 ،ملی میٹر بارشیں ہوئیں، 95 فی صد علاقوں میں پانی نکال دیا ہے، شرجیل میمن

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۳ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ دو دنوں میں شہر میں 400 ملی میٹر بارشیں ہوئیں۔ 95 فی صد علاقوں میں پانی نکال دیا ہے ، رات دیر تک بقیہ علاقوں سے بھی بارشوں کا پانی نکال دیا جائے گا۔ مسلسل بارشوں اور سمندر میں ہائی ٹائیڈ کی وجہ سے مسائل بڑھے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری ، ایڈمنسٹریٹر کراچی سمیت کے ایم سی ، ڈی ایم سیز ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ، ضلعی انتظامیہ سڑکوں پر کام کرتے نظر آئے۔ انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والے تنقید کرتے رہیں سندھ حکومت اپنا کام کرتی رہے گی۔ اگر دوبارہ بھی بارش ہوئی تو سندھ حکومت سڑکوں پر اسی طرح کام کرتے نظر آئے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیپی ٹی انڈر پاس کلفٹن پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کے مخالفین کی جانب سے چھٹی کی باتیں الزام ہیں۔ ہر ضلع میں وزرا موجود تھے، کام کی نگرانی کر رہے تھے۔ ان کی ویڈیوز میں نے خود ٹوئٹ کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کلاڈ برسٹ ہوئے، جس کی وجہ سے سڑکوں پر پانی موجود تھا۔ سندھ حکومت نے قدرتی نالوں اور پمپنگ سے پانی نکالا۔ کے پی ٹی انڈر پاس کو صبحِ 6 بجے تک وزرانے کھڑے ہو کر کلیئر کرایا ہے۔ سب میرین انڈر پاس پر کام جاری ہے ، رات تک کلیئر کر دیا جائے گا۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ خود امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ وزیر اعلی سندھ نے کل اور آج پورے شہر کا دورہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے 95 فی صد سڑکیں ک کھلی ہوئی ہے۔ اولڈ سٹی ایریا میں مسئلہ ہے۔ کسٹم ہاو س پر پمپنگ کا عمل جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے اخراج کیلئے ٹائم چاہیے تھا، ہم نے اس ٹائم میں کام کر دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے صوبوں اور علاقوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا کے مستند اکاونٹس سے وائرل کر کے پروپیگنڈا کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین نے سوشل میڈیا پر اپنی سیاست اور بلدیاتی انتخابات کو نظر میں رکھ کر سیاست چمکانے کے لیے سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ اگر کراچی ڈوبا ہوا ہے تو گاڑیاں کیسے چل رہی ہیں۔ نالوں سے بھوریاں اور سیمینٹڈ بلاکس نکلے ہیں ، جس کی تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں