میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آرمی چیف سعودی عرب سے براہ راست کراچی پہنچ گئے،عوام کی مددکیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں،جنرل قمرجاویدباجوہ

آرمی چیف سعودی عرب سے براہ راست کراچی پہنچ گئے،عوام کی مددکیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں،جنرل قمرجاویدباجوہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۳ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سعودی عرب سے براہ راست کراچی پہنچ گئے، جنرل قمر جاوید باجوہ نے حالیہ بارشوں سے کراچی کے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ کوسیلاب کی تازہ ترین صورتحال اور کراچی میں سول انتظامیہ کے ساتھ پاک فوج کے مکمل تعاون کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں کیلئے سول انتظامیہ کی مدد کیلئے فارمیشنز کے بروقت ردعمل کو سراہا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کور کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ عوام کو آسانیاں فراہم کرنے کیلئے تمام تر کوششوں اور وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔ سول انتظامیہ کی مدد کے لیے فارمیشنز کے بروقت اقدامات کو سراہا اور ہدایت کی کہ کراچی کورعوام کی مدد کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے۔ قبل ازیں آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے استقبال کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں