میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
طالبان کابھارتی قونصل خانے پرقبضہ

طالبان کابھارتی قونصل خانے پرقبضہ

ویب ڈیسک
منگل, ۱۳ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

افغان طالبان نے قندھار میں بھارتی قونصل خانے پر قبضہ کر لیا، ویڈیو میں مسلح طالبان قونصل خانے کے مختلف حصوں میں جاتے دکھائی دے رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق قندھار پر قبضے کے لیے افغان سیکیورٹی فورسز اور طالبان میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔دوسری جانب افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی کے باعث بھارت کی پریشانی بڑھ گئی ہے اور بھارتی سفارتکاروں کا افغانستان سے انخلا جاری ہے، جس کی بھارتی وزارت خارجہ نے تصدیق بھی کردی ہے۔ذرائع نے دعوی کیا کہ بھارتی عملے اور مبینہ را ایجنٹوں کو نکالنے کے لیے آئے جہاز میں افغان فوج کے لیے اسلحہ بھی لایا گیا۔بھارت کی جانب سے ایک طرف طالبان سے مذاکرات جبکہ دوسری طرف افغان فوج کو اسلحہ دینے کا سلسلہ بھی جاری ہے، جس پر تجزیہ کاروں نے سوالات اٹھا دیے ہیں۔کابل اور قندھار ایئرپورٹ پر بھارتی فضائیہ کے سی17 کارگو طیاروں کی تصاویر بھی سامنے آگئیں۔کابل اور قندھار ایئرپورٹ پر بھارتی جہازوں سے سامان اتارتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں