میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گورنرسندھ اپنے گریبان میں جھانکیں، مرتضی وہاب

گورنرسندھ اپنے گریبان میں جھانکیں، مرتضی وہاب

ویب ڈیسک
منگل, ۱۳ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میرا شہر ہے اسکے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کرونگا میں نے اسی شہر میں پرورش پائی ہے یہاں کے مسائل حل کرنا میرا مشن ہے گورنر سندھ کہتے ہیں سیاست کرنا غلط بات ہے تو حلف سے پہلے وہ خود بھی سیاستدان تھے پی ٹی آئی والوں کی عجیب منطق ہے جب کچھ اچھا ہوتا ہے تو اپنے کھاتے میں ڈالتے ہیں اور کچھ برا ہوجائے تو اسکا زمہ دار سندھ حکومت کو ٹہراتے ہیں یہ دوہرا معیار نہیں چلے گا وہ پیر کو شہر کے دورے کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے بیرسٹر مرتضی وہاب نے بارش شروع ہوتے ہی شاہراہ فیصل، محمودآباد، ڈرگ روڈ، شاہ فیصل، ملیر ہالٹ، گلشن اقبال، نیپا چورنگی، گلشن چورنگی، سہراب گوٹھ، گجر نالہ، ناظم آباد، نارتھ کراچی، ماڑی پور، صدر، برنس روڈ، کورنگی روڈ، کالا پل، اختر کالونی، کلفٹن، گزری سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا، بارش کے بعد نکاسی آب کا جائزہ لیا، کے ایم سی، ڈپٹی کمشنرز، واٹر بورڈ اور ڈی ایم سی کے حکام کی جانب سے انہیں بریفنگ دی گئی۔ بیرسٹر مرتضی وہاب نے نکاسی آب، نالوں کی صفائی پر اطمعینان کا اظہار کیا۔ شاہراہوں پر ٹریفک پولیس اور بلدیاتی عملہ موجود تھا۔ لیاقت آباد اور گجر نالے پر انہوں نے شہریوں سے ملاقات کی اور انکے مسائل دریافت کئے۔ میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ضلع شرقی سمیت کراچی کے کئی علاقوں میں بارش ہوئی جائزہ لیاہے صورتحال کنٹرول میں ہے میں کورنگی ایئرپورٹ گلستان جوہربھی گیا اردوسائنس کالج کے ایریامیں کچھ جگہ پانی دیکھاوہ صاف کیا جا رہا ہے آج کے بارش کی پیشنگوئی نہیں تھی آج جب بارش ہوئی تو کئی گھنٹے مسلسل ہوئی ہے سندھ حکومت نے پہلے سے ذمہ داری محسوس کی تھی شہری اداروں نے ملکراچھے طریقے سے تیاری کی تھی سڑکوں پرہرادارے کاعملہ نظرآیا اورشہریوں کورلیف دیا گیا بارشوں سے عوام کو پریشانی سے نکالنا ہمارافرض ہے ایک سوال کے جواب میں مرتضی وہاب نے کہا کہ گورنرصاحب کااحترام کرتاہوں وہ صبح سے کہیں نکلے نہیں ان کوبات کرنے سے اجتناب کرناچاہیئے میں سات مہینے پہلے ماڑی پورکی سڑک بنوارہاتھا یہ میراشہر ہے اسکے مسائل حل کرنے کے لئے کام کروں گا اسی شہرکی یونیورسٹی سے میں نے بی کام کیاہے یہیں پرورش پائی ہے یہاں میرے لیے کچھ نیا نہیں ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں