میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مریم نوازدھرنادینے کیلئے تڑپ رہی ہیں، شوق پوراکرلیں،شیخ رشید

مریم نوازدھرنادینے کیلئے تڑپ رہی ہیں، شوق پوراکرلیں،شیخ رشید

ویب ڈیسک
منگل, ۱۳ جولائی ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آزاد کشمیر میں غیر جانبدار الیکشن کیلئے فورسز مانگی ہیں، سول آرمڈ فورسز کے ساتھ ضرورت پڑنے پر پاک آرمی کو بھی مدعو کیا جائیگا،کشمیر میں عمران خان کی پذیرائی ہے، 25جولائی کو عمران خان حکومت بنانے جا رہے ہیں،عمران خان کشمیر کا کیس لے کر آگے جائیں گے،سابقہ فاٹا میں تھری جی اور فور جی کھولنے جارہے ہیں، اگر کوئی مسئلہ ہوا تو وزارت داخلہ بند بھی کرسکتی ہے،راولپنڈی اسلام آباد میں کورونا کیسز پھر سے بڑھ رہے ہیں،منتخب علاقوں یا گلیوں کا اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جائیگا ،کالعدم تحریک لبیک پاکستان سے متعلق فیصلے کے لیے سمری کابینہ کو ارسال کردی گئی ہے ،کابینہ (آج) منگل کو فیصلہ کرے گی کہ ٹی ایل پی کا مستقبل کیا ہوگا، اپوزیشن دھرنے کی تیاری کریں، ان کا حق ہے ، لاقانیت کی صورت میں آئین اور قانون کے مطابق اقدامات اٹھائیں گے، پاکستان کی افغانستان سے متعلق پالیسی وزارت خارجہ بہتر بنا سکتا ہے ، وزارت داخلہ تمام مسائل اور حالات کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے،میرے پاس ایگزیٹ کنٹرول لسٹ سے کسی نام کو نکالنے کی درخواست نہیں آئی، شہباز شریف کی درخواست بھی وصول نہیں ہوئی۔ پیر کو یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ مریم نواز اور بلاول نے الیکشن سے پہلے شور مچا رکھا ہے ،کشمیر میں پزیرائی عمران خان کی ہے،خطے کے حالات تحریک انصاف کی حکومت بننے کے متقاضی ہیں،عمران خان کشمیر کا کیس آگے کے کر جائیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ سول اداروں کے ساتھ آرمی بھی فری اور فیئر الیکشن کرانے میں کردا رادا کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر میں مزید سیکیورٹی بڑھائیں گے،پاک آرمی ہمیشہ کی طرح تیار ہے۔ انہوںنے کہاکہ انہوںنے کہاکہ اب ہم ہفتہ وار وزارت داخلہ کی کارگردگی پر بریفنگ دیں گے،ایف آئی اے میں پندرہ پندرہ سال سے تعینات ملازمین کو ٹرانفسر کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ایف آئی اے میں جو لوگ تین تین سال سے تعینات کئے گئے تھے ان کا تبادلہ کیا گیا ہے،نادرا میں 39 لوگوں کو معطل کیا گیا ہے،ہدایت کی گئی ہے کہ جو لوگ جعلی شناختی کارڈوں میں ملوث ہیں ان کو برطرف کیا جائے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں