میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کوئی بھی رکاوٹ آئے ‘ انشاء اللہ! سی پیک کو کامیاب بنائیں گے‘ آرمی چیف

کوئی بھی رکاوٹ آئے ‘ انشاء اللہ! سی پیک کو کامیاب بنائیں گے‘ آرمی چیف

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

راولپنڈی(بیورو رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کہاہے کہ کسی کو سی پیک کے معاہدے اور اس حوالے سے ہماری صلاحیتوں پر شک وشبہ نہیں ہونا چاہیے ٗ کوئی بھی رکاوٹ آئے انشاء اللہ سی پیک کو کامیاب بنائیں گے۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے سی پیک لاجسٹکس انٹرنیشنل فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات پر فخر ہے اور چین کی سرمایہ کاری سے پاکستان میں ترقی آئیگی، پاک چائنا اقتصادی راہداری منصوبہ خطے میں بڑے پیمانے پر بہتری لائے گا، لیکن سی پیک کے لیے خطے میں امن واستحکام نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کا ون بیلٹ ون روڈ وژن پوری دنیا کے لیے ہے اور منصویہ پاکستان اور مغربی چین کے لیے گیم چینجر ہے۔پاک فوج کے سربراہ نے کہاکہ فوج اور تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے سی پیک کی سیکورٹی کیلئے چاق و چوبند ہیں، لیکن سی پیک کی کامیابی کے لیے تمام اداروں کو بھرپور تعاون کرنا ہوگا، جبکہ بطور قوم ہم اسی موقع سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی سی پیک کے معاہدے اور اس حوالے سے ہماری صلاحیتوں پر شکوک و شبہات نہیں ہونے چاہئیں۔ عوام کے تعاون سے پاکستان کو دہشت گردی اور انتہا پسندی سے محفوظ ملک بنا رہے ہیں اور کوئی بھی رکاوٹ آئے انشاء اللہ سی پیک کو کامیاب بنائیں گے۔آرمی چیف نے کہاکہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے موجود قوانین اور قواعد بہتر بنانے ہوں گے اور 2030 تک اقتصادی شراکت داری کامیاب کرنا میراخواب ہے، جبکہ این ایل سی کوسی پیک سے متعلق ایسے فورم کا انعقاد کرتے رہنا چاہیے۔آرمی چیف نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے سے خطے کے لیے مواقع کی نئی دنیا سامنے آئی ہے، پاک فوج راہداری منصوبے کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی، دیگر قومی اداروں کو بھی سامنے آکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ان کا مزید کہناتھاکہ سی پیک منصوبہ ایک پرامن خطے کیلئے پاکستان کی کوششوں کا آئینہ دار ہے، ملک میں سیکورٹی کی صورتحال پہلے سے کہیں بہتر ہے، فاٹا میں امن قائم ہوچکا ، کراچی میں امن بحالی سے تجارتی سرگرمیاں فروغ پارہی ہیں۔آرمی چیف نے یہ بھی کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے ہماری صلاحیتوں پرکسی کو شک و شبہ نہیں ہونا چاہئے ۔ علاوہ ازیں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بدھ کے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے فرانسیسی سفیر مارٹن ڈورنس نے ملاقات کی ملاقات میں خطے کی اندرونی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں