میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سپریم کورٹ میں بھرپور قانونی جنگ لڑینگے‘ نواز شریف کے معروف قانون دانوں سے رابطے

سپریم کورٹ میں بھرپور قانونی جنگ لڑینگے‘ نواز شریف کے معروف قانون دانوں سے رابطے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم نوازشریف نے جے آئی ٹی رپورٹ پر سپریم کورٹ میں قانونی جنگ بھرپور طریقے سے لڑنے کیلئے عاصمہ جہانگیر سمیت مصطفی رمدے اور دیگر اہم قانون دانوں سے رابطے کرکے نئی قانونی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز وزیراعظم محمد نواز شریف نے سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی رپورٹ پیش ہونے کے بعد مسلسل قانونی وآئینی اور وفاقی وزراء سے چوتھے مشاورتی اجلاس کی صدارت کی جس میں بیرسٹر ظفراللہ اٹارنی جنرل اوشتر اوصاف وفاقی وزرائاسحاق ڈارخواجہ آصف سعد رفیق شاہد خاقان عباسی مریم اورنگزیب اور مریم نواز سمیت دیگر نے شرکت کی ،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیر کے روز سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی کی رپورٹ پر اپنے دفاع میں بھرپور طریقے سے قانونی جنگ لڑی جائے گی اور اس حوالے سے ایک نئی قانونی ٹیم تشکیل بھی دی جائے گی جس میں عاصمہ جہانگیر اور مصطفی رمدے سمیت دیگر سینئر اور اہم قانون دان شامل ہوں گے۔ شریف خاندان نے جے ائی ٹی رپورٹ کا جائزہ لینے اور سپریم کورٹ میں معاملے سے نمٹنے کیلئے ملک کے نامور وکلاء کی خدمات حاصل کرلی ہے جس کی سربراہی خواجہ حارث کو سونپی گئی ہے جبکہ نیب مقدمات کے ماہر سمجھے جانے والے امجد پرویز سمیت دیگر دو وکلاء ان کی معاونت کریں گے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سے تعاون نہ کر نے کا الزام بے بنیاد ہے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں جے آئی ٹی رپورٹ کے حوالے سے مختلف پہلوئوں پر غور کیا گیا اس موقع پر وزیر اعظم نے کہاکہ تحقیقاتی ٹیم سے تعاون نہ کرنے کا الزام بے بنیاد ہے جے آئی ٹی رپورٹ میں موجود تضادات کو عدالت عظمیٰ کے سامنے لایا جائیگا اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ وزیر اعظم ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں، عوام نے انہیں پانچ برس کیلئے منتخب کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں