میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم سے استعفے کیلئے اپوزیشن متحرک‘ خورشید شاہ کے شجاعت و دیگر سے رابطے

وزیراعظم سے استعفے کیلئے اپوزیشن متحرک‘ خورشید شاہ کے شجاعت و دیگر سے رابطے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم سے استعفے کے لئے اپوزیشن متحرک، خورشید شاہ کے رابطے تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سپریم کورٹ میں پاناما جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی پیش کردہ تحقیقاتی رپورٹ کے بعد وزیراعظم سے استعفیٰ لینے کیلئے اپوزیشن رہنماؤں سے رابطوں کیلئے سرگرم ہوگئے ذرائع نے بتایا کہ خورشید شاہ نے بدھ کو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار سے رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماں کے درمیان نوازشریف کے خلاف صف آرائی کے فیصلے سے اتفاق کیا گیا،فاروق ستار نے اس معاملے میں ان کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایابتایا گیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر نے مسلم لیگ کے رہنما چودھری شجاعت حسین اور قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپائو سے بھی رابطہ کرنے کی کوشش کی، تاہم مصروفیت کے باعث ان دونوں رہنماؤں سے بات نہ ہوسکی۔ ذرائع کے مطابق خورشید شاہ تحریک انصاف عوامی مسلم لیگ مسلم لیگ ق متحدہ قومی موومنٹ سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ مسلم لیگ ق کے صدرچودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ خرابی کی جڑ سیاست نہیں بلکہ نوازشریف ہیں،پاناما جوائنٹ انوسٹی گیشن رپورٹ کے بعد ان کے پاس استعفیٰ کے علاوہ کوئی راستہ نہیں،نوازشریف کے استعفیٰ سے حقیقی ترقی کا سفر شروع ہوگا۔ان خیالات کا اظہار بدھ کو امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران کیا،چودھری شجاعت حسین نے سراج الحق سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں قومی سیاسی معاشی ودفاعی صورتحال سمیت مجموعی اور اہم قومی نوعیت کے معاملات پر تبادلہ خیال اورپاناما کیس کی تحقیقاتی رپورٹ کے بعد بننے والی صورتحال پر گفتگو کی گئی، دونوں رہنماؤں کے درمیان اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ نوازشریف کو قومی مفاد کی خاطر اقتدار سے علیحدگی اختیار کرلینی چاہئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں