میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دھاندلی کا الزام‘ ایم کیو ایم نے ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کی جیت کو چیلنج کردیا

دھاندلی کا الزام‘ ایم کیو ایم نے ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی کی جیت کو چیلنج کردیا

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ جولائی ۲۰۱۷

شیئر کریں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم نے پی ایس 114کے ضمنی انتخاب میں مبینہ دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی، تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے کراچی کے حلقہ پی ایس114میں دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن میں پٹیشن دائر کی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم آخری وقت تک جیت رہی تھی ایم کیو ایم کی پٹیشن میں موقف اپنایا گیا ہے کہ آخری وقت میں نتائج تبدیل کیے گئے، ووٹرز کے انگوٹھوں کی تصدیق اور دوبارہ گنتی تک نتائج روکے جائیں، پٹیشن میں نادرا سے ووٹرز کے انگوٹھوں کی شناخت کی تصدیق کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ یاد رہے اتوار کے روز پی ایس 114 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے امیدوار سعید غنی کامیاب ہوئے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں