میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ، لیاقت آباد کے رہائشی پلاٹوں پر تجارتی عمارتیں تعمیر

سندھ بلڈنگ، لیاقت آباد کے رہائشی پلاٹوں پر تجارتی عمارتیں تعمیر

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ڈائریکٹر جنرل عبدالرشید سولنگی نے اپنے اختیارات میں بددیانتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کو تحفظ فراہم کررکھا ہے ، اس وقت شہر میں ناجائزتعمیرات کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے ، جس کی وجہ سے بیشتر علاقوں کا بنیادی نقشہ تبدیل ہوگیاساتھ ہی سیوریج سسٹم بھی تباہ ہوچکا ہے ،اس کا اندازہ لیاقت آباد میں ہونے والی خلاف ضابطہ تعمیرات سے لگایا جاسکتا ہے ، 5 نمبر کے پلاٹ 784 ، 815 اور 872 پر بلند عمارتوں کی تعمیر جاری ہے ، جسے سندھ بلڈنگ کے ڈائریکٹر علی اسد کی سرپرستی حاصل ہے ، موصوف پر الزام ہے کہ انہوں نے سسٹم کے لیے کروڑوں روپے جمع کرکے اپنا حصہ علیحدہ سے وصول کر کے لیاقت آباد کی تنگ گلیوں کے رہائشی پلاٹوں پرکمرشل تعمیرات کروارہے ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں