میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلدیہ عظمیٰ، ریٹائرڈ جاوید رحیم سینئر ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات

بلدیہ عظمیٰ، ریٹائرڈ جاوید رحیم سینئر ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

( رپورٹ :جوہر مجید شاہ) بلدیہ عظمیٰ کراچی سسٹم مافیا نے ٹیمپرنگ کی رٹ بھی بحال و قائم کر رکھی ہے گھوسٹ و ریٹائرڈ ملازمین کا بلدیات میں راج جاری اندھیر نگری چوپٹ راج کا شاخسانہ ایک ریٹائرڈ ملازم جاوید رحیم کو بطور سینئر ڈائریکٹر محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تعیناتی کا لیٹر جاری کردیا گیا محکمہ ایچ آر ایم سے ڈائریکٹر ایڈمن خلیق الرحمن نے ایک لیٹر نمبر Sr dir/HRM/kmc /2024/1393 بتاریخ 10/06/24 ء کو جاری کیا جس کے مطابق سینیارٹی لسٹ میں 20 ویں نمبر پر آنے والے ایمپلائی نمبر ( 33650) جو کہ محکمہ لینڈ میں بطور ڈائریکٹر خدمات انجام دے رہیں ہیں انھیں بشیر صدیقی کی جگہ سئنیر ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی تعیناتی کا چارج دے دیا گیا حیرت انگیز طور پر جبکہ موصوف کی سروس پروفائل کے مطابق انکا سروس انٹری نمبر 28/11/97 ء ہے سروس ریکارڈ کے مطابق جاوید رحیم کی تاریخ و پیدائش 9/1/64 ء ہے جبکہ انکی ریٹائرمنٹ 8/1/24 سال کے اوائل میں ہوچکی ہے سسٹم مافیا نے سپریم و ھائی کورٹ سمیت حکومت کے متوازی طاقتور حکومت قائم کرلی ہے سسٹم مافیا کی مضبوط جڑیں محکمہ جاتی سطح پر اس قدر مضبوط و قائم ہیں کہ وہ جو چاہتے ہیں کرتے ہیں جبکہ کے ایم سی سمیت ٹاؤنز و دیگر سرکاری اداروں میں اہل اور میرٹ پر پورا اترنے والوں کی کوئی کمی نہیں مگر سیاسی و سرکاری سطح پر انکے تعلقات اور سرپرست موجود نہیں مزکورہ عمل پوری حکومتی مشینری کے منہ پر زور دار طمانچے سے کم نہیں مذکورہ عمل و صورتحال سرکاری اداروں کی حالت زار اربوں روپے کا بجٹ اور انتظامیہ کے وجود و کردار پر سوالیہ نشان ہے مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سندھ مئیر و ڈپٹی مئیر کراچی سمیت تمام وفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اٹھائے گئے حلف کے عین مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں