میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاقی کابینہ ،آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری

وفاقی کابینہ ،آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال 24-2023 کے بجٹ کی منظوری دے دی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں دوران وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال 24-2023 کے بجٹ کی منظوری دی، کابینہ اجلاس میں کسانوں، نوجوانواں اور صعنتوں کے لیے پیکج کی منظوری بھی دی گئی۔آئندہ مالی سال میں تمام تر اسکیموں کا اعلان وفاقی وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر میں شامل ہے ۔کابینہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو معاشی مشکلات کے منجدھار سے نکال کر استحکام کی طرف لائے ، تاریخ گواہ ہے کہ ہم نیاپنی سیاست قربان کرکے ملکی معیشت کو بچایا۔انہوںنے کہاکہ اللہ کی مدد سے اور نواز شریف کی قیادت میں ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ملک کو دیوالیہ کرنیکیخواب دیکھنے والوں کی سازشیں دھری رہ گئیں، سازشی ٹولے نے ملک کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی بے حرمتی کی گئی، اپنی کئی برس کی عملی سیاست میں ایسا انتشار پہلی بار دیکھا۔شہبازشریف نے کہا کہ بجٹ میں جس قدر ہو سکا عام آدمی کو ریلیف دیں گے ، ملک کے مزدور،کسان اور تنخواہ دار طبقے کے ریلیف کے لیے اقدامات کریں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں