میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بپر جوائے کی شدت میں کچھ کمی، سندھ کے چھ اضلاع حساس قرار

بپر جوائے کی شدت میں کچھ کمی، سندھ کے چھ اضلاع حساس قرار

جرات ڈیسک
منگل, ۱۳ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان بپر جوائے کی شدت میں کچھ کمی آئی ہے تاہم یہ کیٹی بندر اور انڈین ریاست گجرات کے درمیان 150 کلومیٹر کے علاقے سے ٹکرائے گا۔ محکمہ موسمیات نے سندھ کے چھ اضلاع حساس قرار دیے ہیں۔ چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ طوفان ایکسٹریم سویئر (انتہائی شدید) سے سوئیر (شدید) میں تبدیل ہو چکا ہے جبکہ اس کی رفتار میں کچھ کمی واقع ہوئی ہے۔ طوفان کراچی سے 450 کلومیٹر دور جنوب میں واقع ہے، جو شمالی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ بدھ کے روز سے یہ شمال مشرق کی سمت میں رخ اختیار کرے گا۔ 15 جون جمعرات کی دوپہر کے قریب کیٹی بندر اور گجرات کے درمیان 150 کلومیٹر کی رینج میں لینڈ کرے گا۔ سردار سرفراز کے مطابق ٹھٹہ، سجاول اور بدین میں خاص طور پر آندھی اور تیز بارش ہو گی اور اس بارش کا پھیلاؤ تھر پارکر، عمرکوٹ اور میرپورخاص تک ہوگا۔ سندھ کے یہ چھ اضلاع اس وقت حساس ہیں۔ چونکہ تیز ہوائیں اور سمندری لہروں کی اونچائی زیادہ ہوتی ہے تو ساحلی پٹی کے نشیبی علاقے متاثر ہو سکتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں