میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مودی نے ہندوستان میں مذہبی تقسیم کی گہری دراڑ ڈال دی

مودی نے ہندوستان میں مذہبی تقسیم کی گہری دراڑ ڈال دی

جرات ڈیسک
منگل, ۱۳ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

مودی نے اقتدار کی خاطر ہندو اکثریت کو اقلیتوں کے سامنے لاکھڑا کیا ہے۔ نئی دہلی میں واقع سینٹر فار دی اٹڈیز آف ڈیولپنگ سوسائیٹیز(سی ایس ڈی ایس) کے حالیہ سروے نے بھارت کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ سروے میں پوچھے گئے سوالات کے جوابات میں ہندوں اور مسلمانوں کے درمیان فرق واضح دیکھا گیا۔ اٹھائیس فیصد بھارتی مسلمانوں نے مودی دور میں معاشی حالات کو خراب قرار دیا۔ سروے کے مطابق بی جے پی کی کارکردگی سے 59 فیصد ہندو مطمئن ہیں جبکہ 57 فیصد مسلمان نالاں ہیں۔ ووٹ ڈالنے کے معاملے پر 45 فیصد ہندو، 15 فیصد مسلمانوں نے مثبت جواب دیا، مسلمانوں کی اکثریت کانگریس، جبکہ ہندو اکثریت بی جے پی کو ووٹ ڈالنے کی خواہاں ہے۔ 50 فیصد ہندو، 15 فیصد مسلمان مودی کو دوبارہ وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں، 68 فیصد ہندو مودی کو پسند، جبکہ 70 فیصد مسلمان مودی سے نفرت کرتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں