میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں طوفان کا خطرہ عمارتوں پر نصب دیوہیکل بل بورڈ نہیں ہٹائے جا سکے

کراچی میں طوفان کا خطرہ عمارتوں پر نصب دیوہیکل بل بورڈ نہیں ہٹائے جا سکے

ویب ڈیسک
منگل, ۱۳ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی (رپورٹ: آصف سعود)کراچی میں طوفان کے پیش نظر کمشنر کراچی کی واضح ہدایت کے باوجود شہر بھر میں شاہراہوں کی عمارتوں پر نصب دیوہیکل بل بورڈ نہیں ہٹائے جا سکے۔ شہر میں طوفان کے موقع پر دیوہیکل بل بورڈز انسانی زندگیوں کے لیے انتہائی خطرناک ہیں ۔ کمشنر کراچی کے احکامات کو ان کے ماتحت اداروں نے بھی اہمیت نہیں دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں طوفان کے خطرے کے پیش نظر کمشنر کراچی کی جانب سے شاہراہوں پر نصب دیو ہیکل سائن بورڈز فوری طور پر ہٹانے کی ہدایت کی گئی تھی تاکہ کسی بھی بڑے حادثے سے بچا جاسکے۔اہم ذرائع کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی کی ہدایت کو بل بورڈمافیا نے نظر انداز کر دیا ہے اور شہر کی کسی بھی شاہراہ اور اس کے اطراف کی بلند عمارتوں سے تاحال بل بورڈز نہیں اتارے گئے ہیں ۔روزنامہ جرأت کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق شاہراہ فیصل،کورنگی روڈ،شاہراہ پاکستان،راشد منہاس روڈ،شہید ملت روڈ،ایئرپورٹ،شاہراہ عراق اور دیگر کمرشل شاہراہوںپر بلند عمارتوں پر دیوہیکل بل بورڈنصب ہیںجو کراچی میں ممکنہ طوفان کے دوران کسی بڑے حادثے کا باعث بن سکتے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کمشنر کراچی کی جانب سے ایک سادی لیٹر جاری کر کے اپنی کاغذی ذمہ داری پوری کر لی گئی ہے جب کہ ان ماتحت ڈپٹی کمشنروںکی جانب سے بھی ان کی ہدایت پر تاحال کوئی حکمت عملی نہیں بنائی گئی ہے۔ایک جانب وزیر اعلیٰ سندھ اور سندھ کے وزراء ممکنہ طوفان کی تباہ کاریوں سے عوام کو توآگاہ کررہے ہیں لیکن ان کی جانب سے عوام کی جان ومال کو تحفظ دینے کیلئے کسی قسم کے کوئی اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے متعدد مقامات پر سڑکیں کھدی ہوئی ہیںجوکہ ممکنہ طوفان اور شدید بارشوں کے نتیجے میں انسانی جانوں کے لیے ایک بڑا رسک ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں