میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت جواب دے عمرا ن خان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہورہی؟ مولانافضل الرحمن

حکومت جواب دے عمرا ن خان کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہورہی؟ مولانافضل الرحمن

ویب ڈیسک
منگل, ۱۳ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملکی معیشت کو بے رحمی سے زمیں بوس کیا۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی اور حکومتی اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت معاشی بحران کی زد میں ہے۔ مشکلات کے باوجود بجٹ کو متوازن قرار دیا گیا ہے۔ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے جے یو آئی حکومتی کوششوں میں شامل رہے گی۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو حملے کرنے کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔ اس طرح کے فتنے کی بیخ کنی ہونی چاہیے اور ملوث افراد کے خلاف سخت اقدامات کرنے چاہییں۔ ہماری ملکی سیاست سے وابستگی کی ایک طویل تاریخ ہے۔ ہم نے سیاست میں اتار چڑھاؤ کو قریب سے دیکھا ہے۔ قیام پاکستان کا بنیادی مقصد اسلام اور عادلانہ نظام کا نفاذ تھا۔سربراہ پی ڈی ایم نے پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ ہمارا تشخص ختم اورپاکستان کوسیکولر ملک کے طورپر متعارف کرادیاگیاہے۔ ہم ملک کی اسلامی شناخت کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ہم ملک کی اسلامی شناخت کی بحالی کوانتخابی مہم کاحصہ بنائیں گے۔ ملکی معیشت کو اٹھانا ایک چیلنج ہے۔ ہماری خارجہ پالیسی کامحورپاکستان کامفادہونا چاہیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں