میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پیپلزپارٹی دھونس دھمکی سے ہارس ٹریڈنگ کرنا چاہتی ہے حافظ نعیم الرحمن

پیپلزپارٹی دھونس دھمکی سے ہارس ٹریڈنگ کرنا چاہتی ہے حافظ نعیم الرحمن

ویب ڈیسک
منگل, ۱۳ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے اپنے موقف پر ایک بار پھر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی ہمارے مینڈیٹ کو تسلیم کرے ، اپنا میئر لانے کے لیے غیر قانونی و غیر آئینی ، غیر جمہوری و اوچھے ہتھکنڈوں ، خرید و فروخت ، دھونس اور دھاندلی سے باز آجائے ، پی ٹی آئی کے چیئر مین ، صوبائی صدر اور کراچی کے صدر کی جانب سے جماعت اسلامی کی غیر مشروط حمایت کا اعلان اور تمام یوسی چیئر مین اور اراکین سٹی کونسل کو میئر کے انتخابات میں جماعت اسلامی کے امیدوار کو ووٹ دینے کی واضح ہدایات کے بعد پیپلز پارٹی کا انفرادی سطح پر ان سے رابطہ کرنا اور ان کی وفاداریاں تبدیل کروانے کے لیے دبائو ڈالنا قانون کے خلاف ہے جس کا الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہیئے ، ہم نے سپریم کورٹ کے اس واضح فیصلے ’’جس میں پارٹی لائین سے ہٹ کر ووٹ دینے پر ووٹ دینے والا نہ صرف ڈس کوالیفائی ہو جائے گا بلکہ اس کا ووٹ بھی شمار نہیں ہو گا ‘‘ کے بارے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو خط ارسال کر دیا ہے ، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کی واضح اکثریت کے باوجود صوبائی وزراء کا یہ دعویٰ کہ میئر کے انتخابات میں وہ جیت رہے ہیں اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ دھونس دھمکی ، لالچ اور انسانوں کی منڈیاں لگا کر ہارس ٹریڈنگ کرنا چاہتے ہیں ، جماعت اسلامی پیپلز پارٹی کو کراچی کے مینڈیٹ پر قبضہ نہیں کرنے دے گی اور اس کے خلاف ہر قسم کے آئینی و قانونی اور جمہوری طریقے اختیار کرے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں