میئرکراچی کیلئے پی ٹی آئی ارکان سے مل کر حمایت مانگی ہے، سعید غنی
ویب ڈیسک
منگل, ۱۳ جون ۲۰۲۳
شیئر کریں
وزیر محنت سندھ سعید غنی نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پاکستان تحریک انصاف کے ارکان سے ملا ہوں اور اْن ارکان سے حمایت مانگی ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں جس کا اعتراف کرتا ہوں اور ہم پر کوئی پابندی نہیں ہے کہ ہم کیوں پی ٹی آئی ارکان سے نہیں مل سکتے۔انہوں نے کہا کہ ہم پی ٹی آئی یوسی چیئرمین سے التجا کریں گے ووٹ دیں، ووٹ دیں گے تو اْن کی مہربانی اور نہ دیں تو اْن کا فیصلہ، جس دن الیکشن ہو اْس دن این آئی سی وی ڈی کی ٹیم تیار رکھیں گے۔سعید غنی نے کہا کہ جماعت اسلامی اب سپریم کورٹ جا رہی ہے، اگر یہ بندیال کے پاس چلے گئے تو شاید ان کو ریلیف مل جائے۔