میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
25 سال میں حکومتوں نے ملک کا ایک بھی مسئلہ نہیں سلجھایا: مفتاح اسماعیل

25 سال میں حکومتوں نے ملک کا ایک بھی مسئلہ نہیں سلجھایا: مفتاح اسماعیل

ویب ڈیسک
منگل, ۱۳ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ایک فیصد اشرافیہ پاکستان پر حکومت کرتی ہے، مڈل کلاس پڑھے لکھے لوگ ہیں جو محنت کر کے پیسے کما رہے ہیں، 90 فیصد پاکستانی غریب ہیں۔حیدر آ باد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان میں آج 40.2 فیصد بچے غذائی قلت سے متاثر ہیں، پاکستان کو ایک نیا معاہدہ چاہیے، افراد و ریاست کے آئین کا سماجی معاہدہ کرنا ہوگا، اس پاکستان کا تصور پھر سے کرنا ہوگا، ہماری گورننس ناقص ترین ہے ہماری ہر قسم کی حکومتیں ناقص ہو گئی ہیں۔سابق وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ ساری حکومتیں فیل ہو رہی ہیں تو مسئلہ کہیں اور ہے، حکومت ہر بچے کو واؤچر دے دے اور پرائیوٹ سکول جانے دیں، کیش نہ دیں واؤچر دیں، باقی جو سرکاری سکولز میں پڑھانا چاہتے ہیں پڑھاتے رہیں، ہم نے کہا ہر ڈویڑن کو صوبہ بنا دو، معاشی ترقی کا سب سے آسان طریقہ ہے ایگریکلچر آمدن بڑھائیں۔مفتاح اسماعیل نے مزید کہا ہے کہ ایگریکلچر کو آگے لے کر نہیں جا رہے، بھارت سے صرف ہم مکئی میں آگے ہیں، باقی ہر کاشت میں ہم پیچھے ہیں، بنگلا دیش نے عورتوں کو تعلیم دی انہوں نے کام کیا، پچھلے 25 سال میں پاکستان کی حکومتوں نے ایک مسئلہ بھی نہیں سلجھایا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں