میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی ٹائیگر فورس اور لانگ مارچ کے خلاف درخواست دائر

سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی ٹائیگر فورس اور لانگ مارچ کے خلاف درخواست دائر

جرات ڈیسک
پیر, ۱۳ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف کی ٹائیگر فورس اور لانگ مارچ کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے۔ پیر کو درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ٹائیگر فورس کو کی گئی ادائیگیوں کی تحقیقات کیلئے ایف آئی اے کو حکم دیا جائے، عمران خان اور پی ٹی آئی رہنمائوں کے غیرقانونی اقدامات پر جے آئی ٹی بنائی جائے۔ درخواست میں کہا گیا کہ ملک میں پْرامن ماحول برقرار رکھنے کیلئے خونی مارچ کو روکا جائے۔درخواست میں عمران خان، شیخ رشید، شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور دیگر افراد کو فریق بنایا گیا ہے۔خیال رہے کہ ٹائیگر فورس اور لانگ مارچ کے خلاف درخواست ایک شہری نے دائر کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں