میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ساحلی علاقوں کی ترقی کیلئے ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کی تشکیل

ساحلی علاقوں کی ترقی کیلئے ٹیکنیکل ورکنگ گروپ کی تشکیل

ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

ایشیائی ترقیاتی بنک کی امداد سے ساحلی علاقوں کی ترقی کے لئے حکومت سندھ نے سات رکنی بٹیکنیکل ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا ہے گروپ کے سربراہ چیف اکنامسٹ منصوبہ بندی وترقیات ہوں گے گروپ میں اسپیشل سیکریٹری محکمہ آبپاشی ، چیف کنزرویٹر محکمہ جنگلات و جنگلی حیات ، ایڈیشنل سیکریٹری ٹیکنیکل محکمہ زراعت ، سپلائی اینڈ پرائیسز ، ڈائریکٹر جنرل سندھ کوسٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی ، ڈائریکٹر اسٹیوٹا اور ممبر انرجی اینڈ انفرا منصوبہ بندی وترقیات بورڈ شامل ہیں ورکنگ گروپ کو صرف دو ذمہ داریاں دی گئی ہیں ایک یہ کہ کنسیپٹ پیپر پر ورکنگ گروپ نظرثانی کرکے حکومت سندھ کو تجاویز دے گی تاکہ حکومت سندھ اس منصوبہ کو اپنی ترجیحات میں شامل کرسکے کمیٹی ضرورت پڑنے پر اپنی معاونت کے لئے کسی کو بھی ممبر بناسکتی ہے اس منصوبہ کے تحت کراچی سے بدین تک ساحلی علاقوں میں نئے جنگلات قائم کئے جائیں جہاں زرعی زمین ہوگی اس کو زرخیز کیا جائے گا ساحلی علاقوں میں تفریحی مقامات قائم کئے جائیں گے ساحلی علاقوں کے قریب آبادیوں کو ٹیکنیکل ایجوکیشن دلائی جائے گی اور جب ساحلی علاقوں میں ترقیاتی کام مکمل ہوجائیں گے تو دوسرے مرحلے میں کراچی سے بدین تک فیری سروس شروع کی جائے گی اور راستے میں پکنک پوائنٹ بنائے جائیں گے ریسٹ ہاؤس اور ہوٹل تعمیر کئے جائیں گے اس منصوبے کے لئے ایشیائی ترقیاتی بنک نے امداد فراہم کی ہے اور وہ اس منصوبہ کی نگرانی بھی کرے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں