مقبوضہ کشمیر میں آپریشن، بھارتی فورسز نے 3 نوجوان شہید کر دیے
شیئر کریں
مقبوضہ وادی میں سرچ آپریشن کی آڑ میں کشمیریوں کی نسل کشی جاری ہے، قابض بھارتی فوج نے پلوامہ میں مزید تین نوجوانوں کو شہید کردیا، دو روز میں شہدا کی تعداد پانچ ہوگئی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے 3 کشمیری نوجوانوں کو ضلع پلواما اور کلگام میں محاصرے اور سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا، قابض بھارتی انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی ہے، 3 روز کے دوران بھارتی فورسز کی بربریت میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے۔دوسری جانب بھارت میں بی جے پی کے رہنماں کی جانب سے گستاخانہ بیان کے خلاف مظاہروں کے دوران گذشتہ روز بھارتی پولیس نے 2 مسلمان مظاہرین شہید اور درجنوں کوزخمی کر دیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست جھارکھنڈ کے شہر رانچی میں بھارتی پولیس نے 2 مظاہرین کو گولی مار دی اور 227سے زائد افراد کو سڑکوں پر نکالی جانے والی ریلیوں کے دوران گرفتار کر لیا۔پاکستان نے بھارت میں مسلم مظاہرین پر وحشیانہ تشددکی مذمت کی ہے، دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بھارت میں مسلمانوں کیساتھ وحشیانہ سلوک کی مذمت کرتاہے،مظاہرین پربھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ کی فوٹیج خوفناک ہے،اترپردیش میں اب تک 227 لوگوں کوگرفتار کیا گیا ہے، بھارت کی ہندوتواپالیسی کامقصداقلیتوں خصوصامسلمانوں پرظلم کرناہے،پاکستان بھارتی مسلمانوں کیساتھ یکجہتی کا اظہارکرتاہے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارتی حکومت کی بیحسی مسلمانوں کومزیدپسماندگی کاباعث بنا سکتی ہے، بھارت توہین آمیزریمارکس پرذمہ داروں کیخلاف کارروائی کرے، عالمی برادری بھارت میں اسلاموفوبیا کی بگڑتی صورتحال کا نوٹس لے۔