میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ آبپاشی سندھکا شعبہ میکینکل مفلوج ، اربوں روپے کی مشینری ناکارہ

محکمہ آبپاشی سندھکا شعبہ میکینکل مفلوج ، اربوں روپے کی مشینری ناکارہ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) محکمہ آبپاشی سندھ، نجی افراد و کمپنیوں کو نوازنے کیلئے ذیلی شعبہ مکینکل کو مفلوج کردیا گیا، اربوں روپے کی مشینری ناکارہ بن گئی، مکینکل شعبہ 10 سال سے مفلوج، مکینکل شعبے کے پاس 25 سو سے زائد ملازم، 6 ورکشاپ، ڈریچر، ایکسویلٹر سمیت ہیوی مشینری بھی موجود، محکمہ آبپاشی اپنے شعبے سے خدمات لینے کے بجائے کروڑوں روپے کے ٹھیکے نجی افراد و کمپنیوں کو دینے لگا، تفصیلات کے مطابق محکمہ آبپاشی سندھ میں نجی افراد و کمپنیوں کو نوازنے کیلئے شعبہ آبپاشی کے اہم شعبہ مکینکل کو مفلوج کرنے کا انکشاف ہوا ہے، روزنامہ جرات کو ملنے والے دستاویزات کے مطابق 25 سئو زائد ملازمین، ورکشاپ اربوں روپے کی ہیوی مشینری رکھنے والے شعبہ مکینکل 10 سال سے مفلوج ہے، دستاویزات کے مطابق شعبہ مکینکل کے سندھ بھر میں 6 ورکشاپ ہیں جن میں سکھر ورکشاپ، کوٹڑی ورکشاپ، خیرپور ورکشاپ، کوسکی روڈ پر بدین ورکشاپ، عمرکوٹ روڈ پر بلوچ آباد ورکشاپ، جامشورو ورکشاپ شامل ہیں، شعبہ مکینکل میں آٹھ 18 گریڈ کے مکینکل انجنیئرز سمیت 25 سئو سے زائد ملازم ہیں جن میں فور مین، چارج مین، مکینک، فٹر، ھیلپر، ویلڈر،الیکٹریشن، ٹرنر، ڈرائیور، کارپینٹر و دیگر شامل ہیں، ملنے والی معلومات کے مطابق شعبہ مکینکل کے پاس 4 ڈریچر مشینیں، 9 ڈرگ لائن مشینز، دع درجن سے زائد والوو ہائیڈرو رولک ایکسویلٹر ( جن کا بوم 55 فٹ ہے) 20 سے زیادہ چھوٹے ہائیڈرو رولک ایکسویلٹر، ڈوزر، سینکڑوں ڈمپر، ٹرکس، ٹریلر سمیت ہیوی مشینری موجود ہے، 10 سال سے مذکورہ مشینری کو استعمال نہ کرنے کے باعث مشینری ناکارہ بن چکی ہے جبکہ محکمہ آبپاشی افرادی و مشینی قوت رکھنے والے اپنے ہی ادارے مکینکل سے کام لینے کے بجائے کئنالز، چھوٹی نہروں کی صفائی ستھرائی، پچنگ و مرمت کے کروڑوں روپے کے کام نجی افراد و کمپنیوں کو دے رہا ہے، ذرائع کے مطابق لیفٹ بئنک کئنال کے اسپائنل ڈرین کی ڈی سلٹنگ کے کروڑوں روپے کے ٹھیکے بھی بااثر شخصیت کے قریبی ٹھیکیداروں کو دئے گئے ہیں، حیرت انگیز طور پر اسپائنل ڈرین پر محکمہ آبپاشی کے شعبہ مکینکل کی 9 ڈرگ لائنز موجود ہیں لیکن محکمہ آبپاشی نے اسے استعمال کرنے کی بجائے ٹھیکہ نجی افراد کے حوالے کردیا ہے جبکہ مذکورہ مشینری ناکارہ ہوچکی ہے، اسے سلسلے میں رابطہ کرنے پر لیفٹ بئنک کئنال آئوٹ فال ڈرینیج کے پراجیکٹ ڈائریکٹر فرید میمن نے کہا کہ یہ مامرہ مکینکل کا ہے ان سے پوچھیں، فرید میمن نے گول مول موقف دیتے ہوئے کہا کہ مشینری ناکارہ ہے جبکہ مکینکل والے اگر ٹینڈر میں حصہ لیتے تو انہیں ٹھیکہ ایوارڈ کیا جاتا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں