میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پارلیمنٹ میں واپس جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسد عمر

پارلیمنٹ میں واپس جانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسد عمر

ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ جون ۲۰۲۲

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں واپس جانے کا اس وقت سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، سب کو معلوم ہے بیرونی مداخلت سے حکومت آئی ہے۔ ایک انٹرویومیں اسد عمر نے کہا کہ غیر آئینی طریقے سے آئی غیر فطری حکومت کو کیوں مانیں، پاکستان کے عوام اس حکومت کو نہیں مانتے تو ہم کیسے مان لیں، ہمارا ہی دباؤ ہے کہ یہ امپورٹڈ حکومت حواس باختہ ہوچکی ہے، عمران خان دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو کر پارلیمنٹ میں جائیں گے۔اسد عمر نے کہا کہ بیرونی مداخلت ثابت ہوئی جو پوری قوم نے دیکھ لیا، اب یہ امپورٹڈ حکومت خوف پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے، بے بنیاد مقدمات اور خوف پھیلا کر یہ لوگوں کی آواز دبانا چاہتے ہیں، آئندہ 5 سے 6 ہفتے میں بہت سے چیزیں فولڈ ہوتے دیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان مقبولیت کی بنیاد پر حکومت کر رہے تھے، عمران خان نے پوری کوشش کی جہاں تک ممکن ہو سکے عوام کو بچایا جاسکے، پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ ہوا لیکن عمران خان نے اسے کنٹرول کیا۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ حکومت میں ہم سے 2 چیزیں اچھی نہیں ہوئیں، ایک بیرونی خسارے میں اضافہ ہوا اور دوسرا افراط زر کی شرح ٹارگٹ سے اوپر رہی جس کی وجہ عالمی منڈی تھی۔روس سے سستا تیل خریدنے پر انہوںنے کہاکہ روس سے تیل سستا مل رہا ہے، یہ حکومت کیوں روس سے تیل نہیں لیتی، بیرونی ا?قاؤں کی خوشنودی کے بجائے عوام کی خوشنودی کریں، روس سے سستا تیل لیں اور عوام کو سہولت فراہم کریں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں