میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
زرداری کی کمپنی کو غیر قانونی الاٹمنٹ دینے والے 2 ملزمان پکڑے گئے

زرداری کی کمپنی کو غیر قانونی الاٹمنٹ دینے والے 2 ملزمان پکڑے گئے

ویب ڈیسک
اتوار, ۱۳ جون ۲۰۲۱

شیئر کریں

قومی احتساب بیورو (نیب) نے آصف زرداری کی کمپنی کو زمین غیر قانونی الاٹ کرنے کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان نیب کے مطابق آصف زرداری کی کمپنی پارک لین کو زمین غیر قانونی الاٹ کرنے کے جرم میں سابق سی ڈی اے ممبر سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔نیب راولپنڈی نے سابق ممبر سی ڈی اے میاں وحید اور سابق نائب تحصیلدار محمد اقبال کو گرفتار کر لیا ہے۔ دونوں ملزمان پر 118 کنال سے زائد سرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔نیب کے مطابق ملزمان نے آصف زرداری کی کمپنی پارک لین کو زمین غیر قانونی الاٹ کی تھی۔ گرفتار ملزمان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا۔ملزمان کی قانونی ٹیم سے مؤقف لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں