جوڈو کراٹے ماسٹر ہوں، فردوس خاتون ہیں اس لیے کچھ نہیں کہا،قادر مندو خیل
ویب ڈیسک
اتوار, ۱۳ جون ۲۰۲۱
شیئر کریں
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قادر مندوخیل نے کہا ہے کہ جوڈو کراٹے ماسٹر ہوں، فردوس خاتون ہیں اس لیے کچھ نہیں کہا،وہ معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق کے نوٹس کا جواب ایف آئی آرسے دیں گے۔ایک بیان میں قادر مندوخیل نے کہا کہ وہ جوڈوکراٹے کے ماسٹر ہیں لیکن فردوس عاشق خاتون ہیں اس لیے انہیں کچھ نہ کہا۔انہوں نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان نے قیادت پرالزام لگایا تو ان سے کہا تھا کہ آپ وفاقی مشیراطلاعات تھیں توکرپشن چارجز لگاکر آپ کو برخاست کیا گیا، آپ نے سیالکوٹ میں این جی اوز کے نام پر بسیں ہڑپ کیں، اس کے بعد وہ گالم گلوچ پر اتر آئیں، جب دل نہیں بھرا تو انہوں نے ہاتھ اٹھایا، تھپڑ مارا گیا، گھسیٹا گیا جس پر بھاگ کرجان بچانا پڑی۔