سندھ میں معمول سے زائد مون سون بارشوں کا امکان
ویب ڈیسک
اتوار, ۱۳ جون ۲۰۲۱
شیئر کریں
محکمہ موسمیات نے پاکستان میں مون سون سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں رواں سال مون سون جون کے آخری ہفتے سے شروع ہونے کا امکان ہے، 27 سے 30 جون کے دوران بارشیں متوقع ہیں اور جولائی سے ستمبر کے دوران مون سون بارشیں معمول کے قریب ہوں گی جب کہ پنجاب کے بالائی، شمالی بلوچستان اور کشمیر میں معمول سے زائد بارشیں متوقع ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب، کے پی اور سندھ کے میدانی علاقوں میں اربن فلڈنگ نظر انداز نہیں کی جاسکتی جب کہ پنجاب، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ رہے، اچانک تیز بارشوں کے باعث کیچمنٹ ایریا،ندیوں اور دریاوں میں سیلاب آسکتا ہے۔