میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کیماڑی میںدو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کیخلاف کارروائی کی تیاری

کیماڑی میںدو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کیخلاف کارروائی کی تیاری

ویب ڈیسک
هفته, ۱۳ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزارت پیٹرولیم نے ڈیزل اور پیٹرول کی ذخیرہ اندوزی کے الزام میں 2کمپنیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے کیماڑی میں 4 کروڑ لیٹر پیٹرول روک رکھا تھا۔حکومت سندھ کے نام خط میں وزارت پیٹرولیم نے کہا ہے کہ حیسکول اور آئل اینڈ گیس کمپنی پیٹرول کی قلت کی ذمہ دار پائی گئی ہیں۔وزارت پیٹرولیم کے مطابق دونوں کمپنیوں نے ذخیرہ اندوزی سے قلت پیدا کی ہے، ان کمپنیوں کی ملی بھگت پکڑی گئی ہے۔سندھ حکومت کے نام خط میں وزارت پیٹرولیم نے مزید لکھا کہ صوبائی حکومت مقدمہ درج کرائے اور دونوں کمپنیوں کو سیل کرے۔ ایک بیان میں ترجمان پیٹرولیم ڈویژن نے بتایا کہ ملک میں 11 دن کیلئے 2 لاکھ 28 ہزار ٹن پیٹرول ذخیرہ ہے۔علاوہ ازیں ملک میں پیٹرولیم بحران کے بعد ایف آئی اے نے آئل کمپنیز کے سربراہان کو طلب کرلیا ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملک میں جاری پیٹرولیم بحران کے بعد وزیراعظم کی ہدایت پر ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، جس کے بعد 3 مختلف آئل کمپنیز کے سربراہان کو نوٹس جاری کیا ہے۔تینوں کمپنیوں نے کسی پمپ پرپیٹرول ختم نا ہونے اور ذخیرہ اندوزی نا کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں