میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاق پیٹرول بحران کا ذمہ دار ہے، ناصر حسین شاہ

وفاق پیٹرول بحران کا ذمہ دار ہے، ناصر حسین شاہ

ویب ڈیسک
هفته, ۱۳ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

صوبائی وزیر اطلاعا ت، بلدیات، ہاسنگ ٹاؤن پلاننگ، مذہبی امور، جنگلات و جنگلی حیات سید ناصر حسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کے لئے سخت لاک ڈائون کی ضرورت ہے۔ سندھ اسمبلی کے ورچوئل اجلاس میں صوبے کا بجٹ پیش کیا جائے گا،اب ٹیکنالوجی بہت جدید ہوگئی ہے اور ورچوئل اجلاس کا انعقاد باآسانی کیا جاسکتا ہے،پٹرول /آئل کے بحران کی ذمہ دار وفاقی حکومت ہے اور اس پر بھی ایک کمیشن بننا چاہئے جو کہ اس بات کا جائزہ لے کہ آخر اس کی کیا وجہ ہے کہ جب پوری دنیا میں آئل کی قیمتیں کم ہیں تو ہمارے ملک میں پٹرول کا بحران آیا ہوا ہے آخر اس کی کیا وجہ ہے اور عوام الناس پریشان ہیں جس کا احساس وفاقی حکومت کو نہیں ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی سندھ نے تجویز پیش کی ہے کہ ورچویل اجلاس بلانا چاہئے کیونکہ کورونا کی وجہ سے موجودہ صورتحال آئیڈیل نہیں ہے کہ ہم سب لوگ اکھٹے اتنے طویل وقت کے لئے جمع ہوجائیں اس لئے انہوں نے کہ کہ ورچویل اجلاس کی تجویز بہت بہتر ہے صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دور میں ہمیں اس سے مستفید ہونا چاہئے تاکہ ہم مزید بیماریوں سے بچ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بہت ہی آسانی سے بجٹ کی تقریر ہو سکتی ہے اور درچویل اجلاس بھی ہوسکتا ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اس مثبت اقدام پر مختلف سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی سربراہان بھی اس پر متفق ہو جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ تعالی سندھ اسمبلی کا بجٹ اجلاس بھی اسی طرح سے منعقد کیا جائے گا۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ نیب نے وزیر اعلی سندھ کو چند دن پہلے بلایا تھا انہوں نے کہا کہ اس طرح کی تمام کاروائی ویڈیو لنک کے ذریعے بھی ہو سکتی تھی لیکن ان کو بلایا گیا انہوں نے کہا کہ دیگر لوگوں سے بھی اسی طرح پوچھ گچھ ہو سکتی تھی۔ پوری دنیا میں عصر حاضر میں اسی طرح کا طریقہ کار رئج ہے۔لیکن ان حالات میں لوگوں کو اس طرح طلب کرنا کسی بھی طرح مناسب نہیں ہے۔ صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کی خدمات اسپیکر قومی اسمبلی لے سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ فواد چودھری نے سندھ اسمبلی کو ورچویل اجلاس کے لئے وزارت سائنس کی خدمات پیش کی ہیں ان کی اس پیشکش کو سندھ حکومت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت بہت زیاد خوش قسمت ہے جس کی اپوزیشن سنجیدہ ، تجربہ کار اور مخلص ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اپوزیشن نے سنجیدہ مشورے دئے ہیں اور اپوزیشن نے ان کے کسی بھی کام میں رکاوٹ نہیں ڈالی اور کورونا سے بچنے کے لئے ان کے اقدامات کو سپورٹ بھی کیا ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے پہلے اس کورونا کی وباء کو غیر اہم سمجھا اب ہم کہتے ہیں کہ خدارا سنجیدگی کا مظاہرہ کریں تاکہ لوگوں کی ہلاکتیں جو کہ بڑھ گئی ہیں ان کو بچایا جاسکے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں