میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شمالی وزیرستان  سیکورٹی فورسز پر فائرنگ ودھماکہ، اہلکار شہید

شمالی وزیرستان سیکورٹی فورسز پر فائرنگ ودھماکہ، اہلکار شہید

ویب ڈیسک
هفته, ۱۳ جون ۲۰۲۰

شیئر کریں

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز پر نامعلوم افراد کی فائرنگ ودھماکہ ،ایک سیکورٹی اہلکار شہید ہوگیا,ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں پیش آیا جہاں پر نامعلو م افراد نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی فائرنگ سے ایک سیکورٹی اہلکار کفیل شہید ہوگیا جس کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا ہے دوسرا واقعہ بھی اسی تحصیل میرعلی میں پیش آیا جہاں پرنامعلوم افراد نے تخریب کاری کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کو بارودی مواد سے اُڑادیا خوش قسمتی سے جانی نقصان نہ ہوسکا سیکورٹی فورسز نے دونوں جگہوں پر الگ الگ سر چ آپریشن شروع کیامگرآخری اطلاعات تک کسی قسم کی کارروائی کی اطلاع مو صول نہ ہوسکی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں