میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو پاکستان کے خلاف بھارت کی زبان بولنے لگے

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو پاکستان کے خلاف بھارت کی زبان بولنے لگے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

امریکی وزیر خارجہ اپنے بھارتی دورے میں پاکستان کے خلاف بھارت کی زبان بولنے لگے، اور بھارت کے یکطرفہ الزامات کے زیراثر دکھائی دیے۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھارت کے ساتھ بڑھتے ہوئے روابط کا دفاع کیا اور کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کے خلاف سخت موقف اپنایا ہوا ہے ۔واشنگٹن میں امریکا بھارت بزنس کونسل کے چوالیسویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں دہشت گردی کے لیے پاکستان کی حمایت ناقابل قبول ہے جس کے خلاف سخت موقف اپنایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر بش نے بھارت کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدہ کیا، صدر اوباما نے بھارت کو مرکزی دفاعی پارٹنر کا درجہ دیا اور صدر ٹرمپ کی سربراہی میں دونوں ملکوں کے دفاعی تعاون کو نئی بلندیوں پر پہنچایا جارہا ہے ۔واضح رہے کہ پومپیو 24 سے 30 جون تک بھارت اور سری لنکا سمیت ایشیائی ممالک کا دورہ کریں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں