سعودی شاہ سلمان کی بیٹی کیخلاف مقدمے کی سماعت اگلے ماہ ہو گی
ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ جون ۲۰۱۹
شیئر کریں
سعودی شہزادی حسا بنت سلمان کے خلاف فرانس میں مقدمے کی سماعت اگلے ماہ ہو گی، شہزادی حسا پر اپنے گارڈ سے مقامی شخص پر تشدد کرانے کا الزام ہے ۔سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی بیٹی حسا بنت سلمان کے خلاف مقدمہ ان کی عدم موجودگی میں چلایا جائے گا، سعودی شہزادی کے خلاف اپنے باڈی گارڈ سے فرانسیسی شہری پر تشدد کرانے کے الزامات ہیں۔سعودی شہزادی کے خلاف مقدمہ ستمبر2016ء میں درج کیا گیا تھا اور 2017ء میں سعودی شہزادی کے انٹرنیشنل وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے تھے ۔