میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں قیامت خیز گرمی کے بعد بارش کا امکان

کراچی میں قیامت خیز گرمی کے بعد بارش کا امکان

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ جون ۲۰۱۹

شیئر کریں

پارہ 42 ڈگری کو چھونے کے بعد ہلکی بارش کا امکان ہے ،’وایو’ نامی سمندری طوفان شدت اختیار کرکے ٹراپیکل سائیکلون میں تبدیل ہوگیا ہے جس کی وجہ سے کراچی میں ہیٹ ویو کا خدشہ ہے ،شہر میں صبح سویرے ہی گرمی کا زور ہے ۔بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کے زیراثر شہرِ قائد میں شام کو تیزہواؤں اور ہلکی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔سمندری طوفان کے باعث کراچی میںمیں مٹی کے طوفان کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے ، طوفان کے اثرات بدین، ٹھٹھہ اور تھرپارکر ڈسٹرکٹ میں آندھی اور بارش کی صورت ظاہر ہوں گے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں درجہ حرارت 42 ڈگری تک چھوئے گا، حبس کے باعث گرمی کی شدت کہیں زیادہ محسوس کی جائے گی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان ‘وایو’ کے اثرات بھارتی گجرات تک محدود رہیں گے ، کراچی میں گرد کا طوفان اور ہلکی بارش کا امکان ہے ۔ماہرین کے مطابق شہر میں نمی کا تناسب 70 سے 80 فیصد ہونے کی وجہ سے گرمی 47 سے 50 ڈگری جیسی محسوس کی جائے گی، گرمی نے شہریوں کو پہلے ہی بے حال کررکھا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں