میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
رافیل طیارے بنانے والی کمپنی کے شیئرز کی قدر میں مسلسل کمی

رافیل طیارے بنانے والی کمپنی کے شیئرز کی قدر میں مسلسل کمی

ویب ڈیسک
منگل, ۱۳ مئی ۲۰۲۵

شیئر کریں

فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز کی قدر میں آج 5.59 فیصد کی کمی دیکھی گئی
پاک بھارت کشیدگی کے آغاز سے اب تک کمپنی کے شیئرز کی قدر میں10.33فیصد کمی آئی

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد بھی رافیل بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز کی قدر میں اضافہ نہیں ہوسکا۔ڈسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز کی قدر میں آج 5.59 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔پاک بھارت کشیدگی کے آغاز کے بعد فرانسیسی کمپنی کے شیئرز کی قدر میں گزشتہ 5دنوں کے دوران تقریباََ 10.33 فیصد کمی آئی ہے ۔یاد رہے کہ بھارت جارحیت کے جواب میں بھرپور کارروائی کرتے ہوئے پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 طیارے اور ڈرونز مار گرائے ۔پاک فضائیہ نے جو بھارتی طیارے مار گرائے ان میں فرانسیسی کمپنی کے تیار کردہ جدید طرز کے تین رافیل طیارے بھی شامل ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں