وزیراعلیٰ سندھ ، مخدوم جمیل الزمان کے کورآڈی نیٹر ممتاز شاہ پر برہم
شیئر کریں
پیپلزپارٹی کا ورکرز کنونشن، وزیراعلیٰ سندھ مخدوم جمیل الزمان کے کوآرڈی نیٹر ممتاز شاہ پر برہم، پیپلزپارٹی تحصیل سعید آباد حاجی عبدالغنی میمن کی تقریر کے دوران ممتاز شاہ کی مداخلت پر مراد علی شاہ برہم ہوگئے، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں پیپلزپارٹی کی جانب سے ورکرز کنونشن منعقد ہوا، ورکرز کنونشن میں پیپلزپارٹی تحصیل سید آباد کے صدر حاجی عبدالغنی میمن نے ہالا اور مٹیاری میں ترقیاتی کام ہونے اور سعید آباد کو نظرانداز کرنے کی شکایت کی، دوران تقریر مخدوم جمیل الزمان کے کوآرڈینیٹر ممتاز شاہ مسلسل مداخلت کرتے جس پر پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر نثار کھوڑو و دیگر نے ممتاز شاہ کو روکنے کی کوشش کی، پروگرام کی آخر میں دوران تقریر مراد علی شاہ مخدوم جمیل الزمان کے کوآرڈینیٹر پر برہم ہوگئے اور کہا کہ جس فرد کو کنونشن کے ڈیکورم کا پتہ نہیں اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، مراد علی شاہ نے ممتاز شاہ آئندہ کسے بھی انتظامی و پارٹی پروگرام میں داخلہ پر پابندی عائد کردی۔