میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نو مئی کو رونے والے 12مئی کا سانحہ بھول گئے ، حلیم عادل شیخ

نو مئی کو رونے والے 12مئی کا سانحہ بھول گئے ، حلیم عادل شیخ

ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہاہے کہ نو مئی کا رونا رونے والے بارہ مئی شاید بھول گئے ہیں؟ 12 مئی کو کراچی میں قتل وغارت کے نتیجے میں 56 لوگ شہید کئے گئے تھے کیا آج بارہ مئی کا دن کسی کو یاد نہیں،12 مئی کے شہدا وکلا، نوجوان تھے ۔ انصاف ہائوس میں پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکرٹری ارسلان خالد، پی ٹی آئی سندھ کے رہنما رضوان خانزادہ، محمد علی بلوچ، جعفرالحسن، مولانا جمیل اظہر وتھرا، فوزیہ صدیقی، کاشف نظامی، ایڈووکیٹ راشد خان، معظم خان، رانا اعظم، عصمت اللہ خان نیازی، دانیال مگسی، نجم صدیقی سمیت دیگرکے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہاکہ جن شر پسندوں نے شہر کراچی کو خون میں نہلایا وہ آج فارم 47 کے جھوٹے مینڈیٹ پر اسمبلیوں میں موجود ہیں۔ شہر کراچی کے اصل وارث نمائندے پریس کانفرنس میں موجود ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا نو مئی کو ایسا کچھ ثابت نہیں ہوا جس پر اتنا اشو بنایا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پی پی والے بھی نو مئی کا رونا روتے ہے ان کو 27 دسمبریاد نہیں؟ 27 دسمبر کو محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کا واقعہ افسوسناک تھا جس کے نتیجے میں پورے ملک کو یرغمال بنا دیا گیا تھا تین دن تک ملک کو لوٹا گیا تھا اور املاک کو نقصان پہنچایا گیا جس کے بعد پھر زداری نے تین دن بعد پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا اور وہ اصل میں نعرہ پاکستان بیچنے کا تھا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں