مستحکم اور پرامن افغانستان خطے بالخصوص پاکستان کے مفاد میں ہے، آرمی چیف
شیئر کریں
چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الاموراینجلا ایگلر نے ملاقات جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں مختلف شعبوں میں باہمی تعاون،کرونا کیخلاف جنگ، افغان امن عمل پر بھی گفتگوکی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الاموراینجلا ایگلر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون،کرونا کیخلاف جنگ، افغان امن عمل پر بھی گفتگوکی گئی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تمام شعبوں میں پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے افغان امن عمل کیلئے مخلصانہ سپورٹ دی ہے ،مستحکم اور پرامن افغانستان خطے بالخصوص پاکستان کے مفاد میں ہے۔امریکی ناظم الامور نے باہمی تعلقات کے فروغ کا اعادہ کیا کرتے ہوئے خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔