میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کابینہ کمیٹی کی شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش

کابینہ کمیٹی کی شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تین رکنی کمیٹی نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کی سفارش کردی ہے۔کابینہ کی ای سی ایل سے متعلق ذیلی کمیٹی کا اجلاس بدھ کو وزارت داخلہ ہوا جس میں وزیرقانون فروغ نسیم، وزیرداخلہ شیخ رشید ، مشیر احتساب شہزاد اکبر اور قومی احتساب بیورو (نیب) کے حکام شریک ہوئے۔کمیٹی کی جانب سے شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی سفارش کی گئی ۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی حتمی منظوری کابینہ دے گی۔ کابینہ کی ای سی ایل سے متعلق ذیلی کمیٹی اجلاس میں نیب سفارشات کاجائزہ لیا گیا۔نیب نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا۔ذرائع کے مطابق حکومت شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی روکنے کے لئے تمام قانونی آپشنز استعمال کرے گی۔اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کا اجلاس ہوا اور شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے کابینہ کو سفارش کردی ہے۔انہوںنے کہاکہ آرٹیکل 25 بھی یہ کہتا ہے کہ جب باقی ملزم ای سی ایل پر ہوں تو کسی ایک ملزم سے خصوصی سلوک نہیں ہوسکتا ہے، عدالت کا ایک فیصلہ بلیک لسٹ کے حوالے سے ہے لیکن شہباز شریف کا نام بلیک لسٹ پر نہیں ہے بلکہ 7 مئی 2021 کے آرڈر پر ہیں۔انہوں نے کہا کہ تین چیزیں ہوتی ہیں، نمبر ایک بلیک لسٹ جو پاسپورٹ آفس ڈالتا ہے، دوسرا پی این آئی ایل جو ایف آئی اے ڈالتا ہے اور تیسرا کابینہ کی تین رکنی کمیٹی کو فیصلہ کرکے کابینہ کو بھیجنا ہوتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ تین رکنی کمیٹی نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کو درست تصور کیا اور متفقہ طور پر کابینہ کو سفارش کردی ہے کہ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا جائے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ خود نواز شریف کے ضمانتی ہیں اور ان کی جانب سے ہمارے پاس کوئی درخواست نہیں آئی تاہم شہباز شریف 15 دن کے اندر ہمیں نظرثانی کی درخواست دے سکتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں