میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بھارت میں ایک دن میں کوروناسے ہلاکتوں کے تمام ریکارڈٹوٹ گئے

بھارت میں ایک دن میں کوروناسے ہلاکتوں کے تمام ریکارڈٹوٹ گئے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۳ مئی ۲۰۲۱

شیئر کریں

بھارت میں کورونا وبا سے ایک دن میں 4 ہزار 205 ہلاکتیں ہوئیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ڈھائی لاکھ سے تجاوز کرگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں کورونا سے ایک دن میں ہلاکتوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 ہزار 205 اموات کے بعد کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد ڈھائی لاکھ ہوگئی۔بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 3 لاکھ 48 ہزار اور 421 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ بھارت میں اب تک 2 کروڑ 28 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔آزاد ذرائع اور عالمی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اصل تعداد سرکاری اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہے۔ سرکاری اعداد و شمار صرف اْن افراد کا ہے جو اسپتال میں کورونا سے بازی ہار گئے جب کہ گھروں میں ہونے والی اموات اس کے علاوہ ہیں جن کا کوئی ریکارڈ نہیں۔بھارت کے معروف ماہر وائرس شاہد جمیل نے میڈیا کو بتایا کہ کورونا کے نئے کیسز کے گراف سے صورت حال مستحکم نظر آتی ہے یعنی کوئی بڑا اضافہ نہیں ہوا ہے لیکن کیسز میں کمی بھی بہت معمولی ہے اس لیے یہ کہنا مشکل ہے کہ ہم نے نئے کیسز کے اضافے کے عروج کو چھو لیا ہے۔بھارت میں کورونا کی تازہ لہر نے نظام صحت کو مفلوج کرکے رکھ دیا، اسپتال مریضوں سے بھر گئے اور سیکڑوں افراد بستر کے انتظار میں فٹ پاتھ پر ہی آکسیجن سلنڈر لگائے منتظر رہے۔ آکسیجن کی قلت نے اس لہر کو مزید ہولناک بنادیا اور ہلاکتوں کی تعداد نے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں