میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس، جی ایس پی پلس پر گفتگو

وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس، جی ایس پی پلس پر گفتگو

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۳ مئی ۲۰۲۰

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں جی ایس پی پلس سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی۔اجلاس میں شیریں مزاری، عبدالرزاق داؤد، ملک امین اسلم، اٹارنی جنرل پاکستان، ذلفی بخاری اور سینئر حکام نے شرکت کی۔ سیکریٹری معاہدہ عملدرآمد سیل جاوید اکبر نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان معاہدے اور جی ایس پی پلس سے آگاہ کیا۔وزیراعظم کو اقوام متحدہ کنونشنز برائے انسانی حقوق، بچوں اور خواتین سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔یورپی یونین کی جانب سے حکومت پاکستان کے اقدامات کو سراہنے پر شرکا نے اطمینان کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ یورپی یونین نے بلین ٹری سونامی، احساس پروگرام اور کرتارپور راہداری کی تعریف کی تھی۔یورپی یونین نے انسانی حقوق پر ایکشن پلان، نیشنل چائلڈ سروے ، خواتین کے حقوق کے لیے قوانین پر تعریف کی۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل میں کرپشن سے متعلق پاکستان کی رینکنگ بہتر ہونے کو بھی یورپی یونین نے سراہا تھا۔اجلاس کے دوران وزیراعظم کو آئندہ دو سال کے جی ایس پی پلس ریویو کی تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔وزیراعظم نے اب تک کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور جی ایس پی پلس جاری رکھنے کے یورپی یونین کے فیصلے کو بھی سراہا۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے فیصلے سے ملکی برآمدات اور تجارت میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جی ایس پی پلس سے منسلک یو این کے 27 کنونشنز ہماری آئینی ذمہ داری ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ان کنونشنز پر مکمل عملدرآمد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سماجی و معاشی ترقی اور عوام کی زندگی بہتر بنانے کے لیے یورپی یونین کے ساتھ کام کریں گے ۔بچوں اور خواتین پر تشدد سے متعلق وزیراعظم نے کہا کہ بچوں پر تشدد اور چائلڈ لیبر سے متعلق حکومت کی زیرو ٹالرنس پالیسی ہے ۔انہوں نے کہا کہ خواتین، بچوں سمیت معاشرے کے تمام طبقات کی حفاظت کے لیے اقدامات کریں گے ۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ویسٹ مینیجمنٹ سے متعلق صوبوں کے ساتھ مل کر نیشنل پالیسی بنائی جائے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں