میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
گوادر حملہ اقتصادی منصوبوں کو ناکام بنانے کی کوشش ہے، عمران خان

گوادر حملہ اقتصادی منصوبوں کو ناکام بنانے کی کوشش ہے، عمران خان

ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ مئی ۲۰۱۹

شیئر کریں

وزیراعظم عمران خان نے گوادر میں فائیو اسٹار ہوٹل پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور شہید سیکیورٹی گارڈ کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم ہائوس کی جانب سے جاری بیان میں وزیراعظم نے گوادر میں دہشت گردوں کی جانب سے فائیو اسٹار ہوٹل پر کیے گئے حملے کی شدید مذمت کی جبکہ انہوں نے سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی کی تعریف بھی کی۔ عمران خان نے دہشت گردوں کے آپریشن کے دوران شہید سکیورٹی گارڈ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے قیمتی جانوں کو بچایا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے اس حملے سے اقتصادی منصوبوں کوناکام بنانے کی کوشش کی گئی تاہم دہشت گرد عناصر کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔واضح رہے کہ گوادر کے فائیو اسٹار ہوٹل میں حملہ آوروں نے داخل ہوکر سیکیورٹی گارڈ پر فائرنگ کردی جس سے وہ شہید ہوگیا جب کہ جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں