شیئر کریں
شادی ا سکینڈل ، چینی جوڑا دو سہولت کاروں کے ساتھ لاہور سے گرفتار
حساس ادارے اور پولیس کی کارروائی چائنیز مردوں سے سنہرے خواب کا جھانسا دیکر لاہور کے میرج بیورو کی شادیاں کروانے والی خاتون سمیت چینی جوڑا اور ایک سہولت کار شخص گرفتار کر کے پولیس نے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا، مزید چار چینی جوڑوں کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔منڈی بہاوالدین میں پانچ غریب خاندانوں نے بیٹیوں کو سنہرے مستقبل کیلئے لاہور میرج بیورو کی خاتون کے لالچ دینے پر چائنیز نوجوانوں سے بیاہ دیا، حساس ادارے اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کر کے چینی جوڑے ایک سہولت کار سمیت میرج بیورو لاہور کی خاتون کو گرفتار کرلیا اور انہیں ابتدائی تفتیش کے بعد ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔ضلع میں چائینز مردوں کی جانب سے لاہور میرج بیورو کی مدد سے پانچ انتہائی غریب خاندانوں سے تعلق رکھنے والی نوعمر لڑکیوں کے ساتھ خود کو مسلمان ہونے کا سرٹیفکیٹ دکھا کر شادیاں کی گئیں، پولیس مزید چار جوڑوں کو تلاش کے لیے چھاپے مار رہی ہے ۔