میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آصف زرداری کیخلاف 22 انکوائریوں سمیت نیب مقدمات کی تفصیلات تیار

آصف زرداری کیخلاف 22 انکوائریوں سمیت نیب مقدمات کی تفصیلات تیار

ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ مئی ۲۰۱۹

شیئر کریں

قومی احتساب بیورو(نیب ) نے سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری کے خلاف کیسوں کی تفصیلات تیار کر لیں۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر اور شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری کے خلاف کیسوں کی تفصیلات تیار کر لیں جو اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی جائیں گی۔آصف علی زرداری کے خلاف 22 انکوائریاں، چھ انوسٹی گیشنز، چار ریفرنس زیر سماعت ہیں، شریک چیئرمین پانچ میں ضمانت پر ہیں، نیب نے مقدمات کی تفصیلات تیار کر لیں۔نیب کے مطابق پیپلزپارٹی شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف جعلی اکائونٹس کیس کی کل 22 انکوائریاں جاری ہیں، میگا منی لانڈرنگ، پنک ریزیڈنسی، واٹر سپلائی اسکیموں کے ریفرنسز دائر ہو چکے ہیں۔ پارک لین، توشہ خانہ گاڑیاں، بلٹ پروف گاڑیوں کی انوسٹی گیشن جاری ہیں جبکہ نوری آباد پاؤر منصوبہ، ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملز کی انکوائری ہو رہی ہے ، آصف زرداری نے اب تک کل پانچ مقدمات میں ضمانت حاصل کر رکھی ہے ۔ آصف زرداری نے تمام نیب مقدمات کی تفصیلات کے لیے درخواست دائر کی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں